yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

MH Kazmi April 21, 2017April 21, 2017 1 min read
Senate and National Assembly meeting, demanding the resignation of Prime Minister
Share this:

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  اپوزیشن نے حکومت کے خلاف شدیداحتجاج کیا اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ۔ ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیے گئے۔

Senate and National Assembly meeting, demanding the resignation of Prime Minister
Senate and National Assembly meeting, demanding the resignation of Prime Minister

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 3 ججز نے لکھا ہے وزیراعظم ثبوت پیش نہیں کرسکے،قطری خطوں کےعلاوہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، خطوط مسترد کیےجاچکےوزیراعظم خود کونااہل تسلیم نہیں کرتےتو اپوزیشن استعفے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر دھبہ لگ چکا ہے۔ وزیر اعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہو گئیں، ہم چوکوں اور چوراہوں میں اکھٹے لڑیں گے۔ ملک میں ایسی صورتحال ہے جو ایوان کے قائد سے متعلق ہے۔ رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کو ڈی سیٹ کرے ، قوم کی لوٹی ہوئی دولت چھپانے پر آج مٹھائی تقسیم کی جارہی ہے ،نوازشریف اخلاق اور قانونی طور پر وزیراعظم رہنے کا جواز کھوچکے ،ایک ہی آواز آئے گی نوازشریف استعفا دو۔

اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی:اپوزیشن کا احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں


قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ اپوزیشن لیڈر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔

پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کےپہلے اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی،اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔دوسری جانب حکومتی بینچوں پر ارکان کی حاضری کم رہی۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف استعفا دے کر پارلیمنٹ کو بچائیں۔

شیخ آفتاب نے کہا کہ یہ لوگ مایوس ہوگئے ہیں،اپوزیشن بھول جائے کہ وزیراعظم استعفا دینگے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدبھی ایوان میں موجودتھے ۔

وزیراعظم کو استعفا دینا چاہئے،خورشید شاہ

khursheed new

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ حکومت ختم کرو لیکن وزیر اعظم کو استعفا دینا چاہئے، وزیر اعظم فیصلہ کریں کہ اداروں کو بچانا چاہتے ہیں یا اپنے اقتدار کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقائد حزب اختلاف نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت جب کمزور ہورہی تھی، اس وقت پیپلز پارٹی نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوئی ، اس وقت ہمارا موقف جمہوری تھا ، جس پر ہم آج بھی قائم ہیں، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن ہونے کا طعنہ دیا گیا لیکن ہم نے ہمیشہ جمہوریت کو سہارا دیا، اب ہمیں احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کل سپریم کورٹ کے دو ججز نے واضح فیصلہ دیدیا ہے، ہم جے آئی ٹی کو نہیں مانتے، وزیراعظم سے ان کے ماتحت کیا پوچھیں گے۔

جے آئی ٹی میں گریڈ19 کے افسران کیا کریں گے؟ اعتزاز احسن

atizaz

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں گریڈ19 کے افسران کیا کریں گے؟ آئی ایس آئی سےشریف برادران کا تعلق خاندانی ہے، اسٹیٹ بینک کا گورنر کیا تحقیقات کرے گا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا کہ یہ فیصلہ یاد رکھا جائے گا، سلام کرتے ہیں ان دو ججوں کو جنہوں نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا، تین اکثریتی ججوں نے بھی کہا کہ نواز شریف اپنی صفائی میں کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو تو استثنا دے دیا گیا، جوڈیشل کمیشن ہوتا اور نواز شریف پیش ہوتے تو مزا آتا، پیپلز پارٹی لائحہ عمل بنائے گی۔

اخلاقیات کا تقاضا ہے نوازشریف کرسی چھوڑ دیں ،سراج الحق

siraj ul haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اخلاقیات کا تقاضا ہے نوازشریف کرسی چھوڑ دیں، آزادانہ تحقیق کے لئے ضروری ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانا بہت بڑی بات ہے، کل عدالت نے وزیر اعظم کو کلیئر نہیں کیا، پاناما اسکینڈل کا فیصلہ انصاف کے ساتھ ہونا چاہئے، رائٹ اور لیفٹ کے بجائے رائٹ اور رانگ کی سیاست کرنی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کا دن تاریخی دن تھا، سپریم کورٹ نے حکومت وقت کے خلاف فیصلہ دیا کہ ان کے ثبوت قابل یقین نہیں ہیں، یہ فیصلہ کامیابی کی طرف پیش قدمی ہے، ملک کی ترقی کے لئے کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

عمران جھوٹے الزامات لے کر عدالت گئے تھے،مریم اورنگزیب


وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات لے کر سپریم کورٹ گئے تھے، وزیراعظم کا مینڈیٹ عوام کی امانت ہے، ضمنی انتخابات میں عوام نے جواب دے دیا ہے، عوام کی آواز سنیں،جو وزیر اعظم کو اعتماد دیتے ہیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو لوگ جے آئی ٹی کو مسترد کررہے ہیں اس کے پیچھے ایک سوچ ہے، وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی مقبول ترین شخصیت ہیں ، مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تاریخ میں وہ کام کیا جو کسی نے نہ کیا، سیاسی تنہائی کسی مقصد کی وجہ سے آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنعتوں کی ترقی وزیراعظم نوازشریف کی ترجیح ہے، سی پیک کو پوری دنیا اس خطے کے لیے گیم چینجر کا نام دے رہی ہے، سی پیک ایک روٹ کی بات نہیں 65 ممالک کو ملانے کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمگر اب ختم ہونا چاہئے،جشن وزیراعظم کے سرخروہونے کا ہے، میڈیا سے درخواست ہے قیاس آرائی کے بجائے حقائق پر بات کریں، اگر جارحانہ سیاست ختم نہ ہوئی تو مردان اور سیالکوٹ جیسے واقعات ہوں گے۔

پیپلز پارٹی نے کبھی عدلیہ کا احترام کرنا نہیں سیکھا، عابد شیر علی


مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی عدلیہ کا احترام کرنا نہیں سیکھا، کل کا فیصلہ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کا دن پاکستان کے لوگوں کے لئے خوشی کا باعث بنا، آج نئے نئے نکاح ہو رہے ہیں، ترقی کاسفر رکے گا نہیں۔

ن لیگ کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کا ایوان میں جواب دینے کی کوشش کی، اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی بات نہیں سنی اور جےآئی ٹی کو مسترد کر دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ آئین میں بھی عدلیہ کو کسی کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں۔

ضروری ہے پی پی اور پی ٹی آئی مل کر احتجاج کریں، سعید غنی


پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے ضروری ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مل کر احتجاج کریں، عمران خان اگر پہلے والا رویہ رکھتے ہیں تو پھر اتحاد نہیں ہوسکتا۔

سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، جے آئی ٹی میں شامل ایک ادارے کو چھوڑ کر دیگر وزیراعظم کے ماتحت ہیں، انصاف کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اور جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے بعد اگر معاملہ صاف ہو تو پھر آکر وزیراعظم بن جائیں ، وزیراعظم کی وجہ سے پاکستان بدنام نہیں ہوناچاہیے۔ اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کااجلاس سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کااجلاس خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کی سربراہی میں ہوا جس  میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سےمستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں بھرپور احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کا موقف بہت واضح ہے، حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ پیغام جانا چاہیے، ہمیں احتجاج کرنا چاہیے۔ نواز شریف استعفا دے کر پارلیمنٹ کو بچائیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سسٹم گرانا نہیں چاہتے لیکن وزیر اعظم کو گھر جانا پڑے گا، ہم جے آئی ٹی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے ان اداروں کو تہس نہس کیاہے، حکومت کے ماتحت افسران کیا تحقیقات کریں گے؟

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Stimulation submitted about Prime Minister's resignation in Sindh Assembly
Previous Post سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق تحریک پیش
Next Post ایفی ڈرین کوٹا کیس: علی موسیٰ گیلانی پر فرد جرم عائد
Ephedrine quota case: charge indicted on Ali Musa Gilani

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.