counter easy hit

سیلفی اور ڈبسمیش ایکسپرٹ احمد شہزاد کرکٹ میں ناکام

Selfie and failed

Selfie and failed

آکلینڈ………خوبرو، اسٹائلش، سیلفی اور ڈبسمیش ایکسپرٹ احمد شہزاد نے آج بھی صرف 17 منٹ بیٹنگ کی، 12 رنز بنائے، مارٹن گپٹل کو کیچ تھمایا اور چلتے بنے ۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ بہت ہوگیا ٹیلنٹ ٹیلنٹ ۔نہیں کھیلا جارہا تو احمد شہزاد کسی اور کو موقع دیں ۔
احمد شہزاد آج بھی ناکام ہوگئے ، یوں دورہ نیوزی لینڈ میں تینوں ٹی ٹوئنٹی اور دونوں ون ڈے کھیل کر بھی پانچوں میچز میں انکا سب سے زیادہ اسکور رہا 16 اور مجموعی طور پر بنائے صرف 58 رنز ۔سوئنگ کے سلطا ن وسیم اکرم ان کی کارکردگی پر سخت بر ہم ہیں ۔اب جب کارکردگی ایسی ہوگی تو عوام کو اس طرح کی سرگرمیاں کیوں نا کھلیں گی ؟ سیلفیز کا جنون اور کپڑوں کی اسٹائلنگ کی تعریف تو سب ہی نے کی۔ لیکن احمد شہزاد آخر کب موقع دیں گے کہ کوئی انکے کھیل کی بھی تعریف کرے۔ماضی میں ایک بار ورات کوہلی سے ملایا گیا تو گرم ہوگئے ۔اب کوئی جاکر بتائے احمد شہزاد صاحب کو ورات کوہلی پڑوسی ملک آسٹریلیا کے دورے میں دو سنچریوں کے ساتھ ساڑھے 5 سو کے قریب رنز بنا چکے ہیں۔آپ ان کا مقابلہ کر بھی کیسے سکتے ہیں ؟