counter easy hit

محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور……….ترجمان پاکستان سپرلیگ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں رپورٹ ہوا، وہ اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بولنگ نہیں کر سکیں گے۔
پی ایس ایل ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ آئی سی سی قوانین کے تحت کھیلی جائے گی، محمد حفیظ کے انٹرنیشنل میچز میں بولنگ پر پابندی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن دو مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے۔