yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

تحریر: عبدالرزاق چودھری

Yes 1 Webmaster October 10, 2015 1 min read
Self Esteem
Share this:
Self Esteem
Self Esteem

تحریر: عبدالرزاق چودھری
انسان کے اندر خامیوں کا پیدا ہو جانا کوئی عجب،انوکھی اور حیرت انگیز بات نہیں، ایک فطری حقیقت ہے۔ کوئی انسان اچھائیوں کا پیکر نہیں ہے اور کوئی انسان صرف برائیوں کا بھی پتلا نہیں ہے ۔البتہ غور طلب بات یہ ہے کہ ان خامیوں اور خرابیوں کی موجودگی انسان کی کامیابی کے سفر میں حائل رہتی ہے اور خود اعتمادی جیسی صفت پیدا نہیں ہو پاتی جبکہ کامیابی اور خود عتمادی آپس میں اس طرح جڑی ہوئی ہیں جیسے زیورات اور نگینے۔ خود اعتماد انسان کسی بھی عہدے پر فائز ہو، کسی بھی شعبے میں ہوسبھی اسے پسند کرتے ہیں لوگ مشورہ بھی اسی دوست سے لیتے ہیں جو خود اعتماد ہو۔

کاروباری معاملات بھی ایسے شخص سے کرنا پسند کرتے ہیں جو خود اعتماد اور قابل بھروسہ ہو۔ ایک ڈرے،سہمے اور گھبرائے ہوے انسان پر کوئی کیسے بھروسہ کرے گا۔ نوکری بھی اسے ملتی ہےجو دوران انٹرویو خود اعتمادی کا جلوہ دکھاتا ہے۔الغرض زندگی کا کوئی بھی پہلو ہو خود اعتمادی ہر جگہ ضروری ہے۔

اگر آپ خود کو پراعتماد،پرکشش اور جاذب نظر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنے آپ کو سحر انگیزاور متاثرکن شخصیت کے روپ میں ڈھالنا چاہتے ہیں ۔دوسروں کو اپنا ہم خیال بنانے اور ان کی تائید حاصل کرنے میں مہارت چاہتے ہیں تو پھر محض خوش کن خیالات کی دنیا میں مگن رہنے ،خیالی پلاو پکانے اور دوسروں پر بلا جواز تنقید کرنے کی بجائے ،آج ہی سے اپنی بری عادات کو بدلنے اور شخصیت کو نکھارنے کا اٹل فیصلہ کریں۔ اگر آپ نے اپنے اندر جھانک کر اپنی خامیوں کا ادراک کر لیا اور خرابیوں کو پہچان لیا تو آپ جلد ہی ان پر قابو پانے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے اور لوگوں کو دور ہی سے پتہ چل جائے گا ایک خود اعتماد انسان جا رہا ہے۔

ہمیشہ پراعتماد رہیں۔ اپنی صلاحیت، قابلیت،رحجان اور مہارت کو پہچانیں۔ اپنے آپ پر کامل یقیں اور بھروسہ رکھیں کہ میں ہر قسم کے چیلنج کو قبول کر سکتا ہوں۔ پہلے ہی سوچ کر نہ بیٹھ جائیں کہ میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اپنے اعتماد کو ٹوٹنے مت دیں۔ جس محفل یا مجلس میں جائیں ہمیشہ اگلی نشست پر بیٹھنے کی عادت ڈالیں۔ یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ تاریخ کے اوراق الٹنے سے پتہ چلتا ہے کہ کامیاب لوگوں کی زندگی ناکامیوں کی داستان سے عبارت ہے۔ لیکن ان میں ایک بات مشترک ہے کہ انہوں نے خود اعتمادی،ہمت،کوشش اور مستقل مزاجی کا دامن نہ چھوڑا اور آخرکار کامیابی ان کے قدموں میں ڈھیر ہو گئی۔

منزل خود آ کرقدم چومتی ہے
اگر مسافر اپنی ہمت نہ ہارے

مسکراہٹ سے گہری دوستی کر لیں اور ہمیشہ دل سے مسکرائیں۔ مسکراہٹ ایک جادوہے جو دوسروں کو آپ کے سحر میں مبتلا کر دیتی ہے اور آپکی مقبولیت و محبوبیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔ مسکراہٹ کی شگفتگی آپکی خود اعتمادی اور شخصیت میں نئی جان ڈال دیتی ہے۔

اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور ان سے سبق سیکھیں۔ غلطیاں اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔غلطیاں تو نشان راہ ہیں جو آپکی منزل کی نشاندھی کرتی ہیں۔انسان سے جب غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں ہونے والا نقصان دراصل اس سبق کی قیمت ہوتی ہے جو ہم اس غلطی سے سیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ھے کہ ایک ہی طرح کے حالات میں کچھ لوگ کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دیتے ہیں اور کچھ اپنے آپ کو توڑ لیتے ہیں۔۔

اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری خود اٹھائیں، دوسروں کو اس کا ذمہ دار نہ ٹھہرائیں ۔ہم کامیابی تو چاہتے ہیں مگر کامیابی کی خاطر قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مطلب یہ کہ کامیابی کے حصول کے لیے جو محنت درکار ہوتی ہے وہ محنت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اپنے بارے دوسروں کے خیالات کو غور سے سنیں۔ ان کے نقطہ نظر کو اہمیت دیں۔ان کے احساسات،جذبات اور رائے کا احترام کریں۔آئینہ دیکھ کر اس پر تاو کھانے کی بجائے اپنے چہرے پر پڑی گرد صاف کرنے کی تدبیر کریں اور کوشش جاری رکھیں کہ خوبیوں کا تناسب خامیوں سے کم نہ ہونے پائے۔

Abdul Razzaq
Abdul Razzaq

تحریر: عبدالرزاق چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
PCB
Previous Post پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کی زمین کرایے پر دینے کا فیصلہ
Next Post غریب۔۔۔۔ حقیقی محب وطن
Poor Peoples

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.