counter easy hit

پاکستان سے بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیراعزازاحمدچوہدری نے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اورانہیں اپنی سفارتی اسنادپیش کیں جب کہ پاکستانی سفیرنے امریکی صدرکوپاکستانی قیادت اورعوام کی نیک خواہشات پہنچائیں۔

Seek better relations with Pakistan, Trump

Seek better relations with Pakistan, Trump

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں اعزازچوہدری نے پاکستان امریکا تعلقات کی بہتری کیلیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورکہا کہ پاکستانی قیادت اورعوام امریکا کے ساتھ 7 دہائیوں پرمشتمل تعلقات کومزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ اعزازچوہدری نے صدرٹرمپ کوپاکستان سے متعلقہ خدمات سے آگاہ کیا جس پرامریکی صدرنے اعزازچوہدری کی خدمات اوراعلٰی کارکردگی کوسراہا۔ ملاقات میں امریکی صدرنے کہا پاکستان اورامریکا کے تعلقات اہم نوعیت کے ہیں، ہم ان تعلقات میں بہتری کے خواہشمندہیں۔ ڈونلڈٹرمپ نے وزیراعظم نوازشریف کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website