counter easy hit

تنخواہ دارملازمین سے ٹیکس وصولیوں میں جولائی تا مارچ 21 فیصد اضافہ

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران وفاقی صوبائی سرکاری اورنجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طورپر 71 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جو گزشتہ مالی سال 2015-16 کے اسی عرصے میں 58.7 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔

21 percent increase in tax receipts of salaried employees in July to March

21 percent increase in tax receipts of salaried employees in July to March

دستیاب اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 سے مارچ 2017کے دوران کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مجموعی طور پر 10.1ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 8.2ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی طرح ڈیویڈنڈ کی آمدنی پر ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کو سال 2016-17 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 31.6ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 26.6 ارب روپے کی وصولیوں سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران انعامی بانڈز کی رقم پر ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 7ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 5.7ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں22 فیصد زیادہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website