counter easy hit

سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

Security institutes run

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سٹی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا، پکڑے گئے دہشت گردوں میں شمس الزماں، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، نفرت انگیز پمفلٹس، کتابیں اور سی ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ گرفتار ملزمان کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھی رہ چکے ہیں، جن سے نا معلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website