counter easy hit

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

Increase in gold price ... Price reached at the highest level

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولے کا اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ چند ہفتوں نے روپے کی بے قدری میں اضافے اور ڈالر کی اونچی پروان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں اور روز بروز سونے کی بڑھتی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کررہی ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 156 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے باوجود سونے کی قیمت پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نے اڑان بھری اور فی اونس سونے کی قیمت یکدم دم 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 1429 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 80 ہزار500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 69 ہزار 16 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website