counter easy hit

سلامتی کونسل کا سی پیک کی بھرپور حمایت کا اعلان

سلامتی کونسل کا سی پیک کی بھرپور حمایت کا اعلان

SECURITY, COUNCIL, WELCOMED, THE, CPEC, IN, UN, MEETING, WITH, HIGH, MANDATE

سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے سی پیک کی تکمیل کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل بھی کی۔ فوٹو: فائل

نیویارک: سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی ہے۔

سلامتی کونسل میں علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کی قرارداد پیش کی گئی جس کی اراکین کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی۔ قرارداد میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے، شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ منصوبے، تاپی گیس پائپ لائن اور چاہ بہاربندر گاہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔  سلامتی کونسل نے سی پیک سمیت  ان منصوبوں کی کھل کرحمایت کی اور انہیں مفاد عامہ کے منصوبے قرار دیا۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے سی پیک کی تکمیل کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website