counter easy hit

بھکرمیں بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق

بھکرمیں بس کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر سے 8 افراد جاں بحق

BUS, CRASHED, WITH, MOTORCYCLE, RICKSHAW, AND, EIGHT, DIED
جاں بحق ہونے والوں میں خاتون، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ملتان: دریا خان روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے علاقے دریا روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل رکشے پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا جہاں 3 مزید زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں جب کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website