counter easy hit

سیکورٹی خدشات : لاس اینجلس کے بند سکول آج کھل جائیں گے

Security concerns: Los Angeles closed school

Security concerns: Los Angeles closed school

امریکی پولیس حکام نے ان خطرات کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں، تا ہم ان کا کہنا ہے کہ اب خطرہ ٹل گیا ہے اور آج تمام سکول کھول دیے جائیں گے ۔ اس سے قبل تمام سکول بند کر دیے گئے تھے ۔
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) عالمی میڈیا کے مطابق سکول بند کرنے کی حوالے سے لاس اینجلس یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ کے سپرنڈنٹ رومن کارٹیز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں اس تناظر میں ان کے لیے یہ اقدام اٹھانا ضروری تھا۔ایف بی آئی کو اطلاع دے دی گئی تھی ، اور جو بچے سکول پہنچ چکے تھے انھیں واپس ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا تھا۔ اب صورت حال معمول کے مطابق ہے، اور آج سکول کھول دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ لاس اینجلس یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ کے 900 سکولوں چھ لاکھ 40 ہزار طلبہ کنڈرگارڈن سے لے کر 12 ویں گریڈ تک زیر تعلیم ہیں۔