yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہر سیکٹر میں برابر کی ترقی ہو رہی ہے ،تنقید سوچ سمجھ کر کریں، وزیراعظم

Yes 1 Webmaster October 10, 2015 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

لاہور: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے ساتھ ذرائع آمد و رفت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اس لئے تنقید کرنے والوں کوکہنا چاہتا ہوں کہ سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

وزیراعظم نواز شریف کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں لوگوں کو اسکولوں کی ضرورت ہے لیکن حکومت عوام کو میٹروٹرین کی طرف دھکیل رہی ہے تاہم حکومت ہر سیکٹرپر توجہ دے رہی ہے، تعلیم اور صحت کے ساتھ عوام کو باعزت سفری سہولیات بھی دستیاب ہونی چاہیئے، میٹرو بس پرتنقید کی جارہی تھی اوراب ہم میٹروٹرین لارہے ہیں جس سے ساڑھے 3 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے اور خواہش ہے کہ پشاورمیں بھی میٹرومنصوبہ بنائیں، ملک کے کلچرکو تبدیل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر2017 تک بجلی کے بیشترمنصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

بجلی کے 3 منصوبوں پر110 ارب روپے بچارہے ہیں، لاہور میٹروٹرین منصوبے پر بھی اربوں روپے کی بچت ہوگی، بھکی میں 1180 میگاواٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس کی تکمیل کے بعد منصوبہ 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرے گا،تھرمیں کام 20 سے 25 سال پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا،پہلے کسی نےکیوں نہیں کیا لیکن موجودہ حکومت تھرکے منصوبے پربھی بھرپورتوجہ دے رہی ہے،متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں، پرائیوٹ سیکٹرکو کہا کہ پن بجلی سے پیداواری منصوبوں پرسرمایہ کاری کریں۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے میں کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم کو گلے میں رسی ڈال کرنکالاجائے گا، دھرنےمیں کھڑے ہوکرجو تقاریرکی گئی وہ مناظرپوری قوم کو یاد ہیں، عمران خان کے مطالبے پر بننے والے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آیا اور اگرکمیشن کا فیصلہ میرے خلاف آتا تو عہدے پرنہ رہتا، ہم نے تو دھرنوں کے بعد بھی عمران خان سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا مل کرخیبرپختونخوا میں حکومت بناتے ہیں لیکن ہم نے انکار کیا، اگرچاہتے تو تحریک انصاف کا راستہ روک کر جوڑتوڑکرکے صوبے میں حکومت بناسکتے تھے لیکن ہم نے اخلاقیات کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،کراچی کی روشنیوں کے ساتھ پاکستان کی روشنیاں واپس لائیں گے، کچھ سیاستدان ملکی ترقی کی بجائے دھرنوں کی سیاست پریقین رکھتے ہیں، اگرعوام کی خدمت کی جائے توووٹ کے ساتھ دعائیں بھی ملیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاستدان غریب کسان کے پیٹ پرلات ماررہے ہیں، کسان ایسےمفاد پرست سیاستدانوں سے پوچھیں ان کی زندگی کیوں خراب کی جارہی ہے،۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے طالبان کو قائل کرنے اورانہیں ٹیبل پرلانے کے لیے کوششیں کیں، جس دن ملاعمرکے انتقال کی خبردی گئی 2روزبعد مذاکرات کا اگلا دورشروع ہونا تھا، اچانک ملا عمرکے انتقال کی خبردی گئی جس سے مذاکرات پر منفی اثر پڑا آخر یہ خبراس موقع پرکیوں دی گئی، افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی ابتدا کی اور کوشش ہے کہ افغانستان کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہیے، بھارت کے ساتھ معاملات کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایاجانا چاہیے لیکن بھارت کا مذاکرات ملتوی کرنا سوالیہ نشان ہے،مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اقوام متحدہ کو کہا ہے کہ کشمیرکا معاملہ اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائیں۔

اس سے قبل لاہور میں اورنج لائن منصوبے پر بریفنگ کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ علی ٹاؤن سے لے کر ڈیرہ گجرہ تک 27.5 کلو میٹر اورنج لائن منصوبہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آرہا ہے، بعض لوگ کہتے ہیں ٹرانسپورٹ نہیں تعلیم چاہیے، تعلیم کی اپنی اہمیت ہے اورٹرانسپورٹ کی اپنی اہمیت ہے، کیا لوگوں کو باعزت سواری نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم پربہت توجہ دی ہے اور صوبے بھر میں بچوں کے لیے اربوں روپے کے وظائف دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہرشعبے میں ترقی ہورہی ہے اور موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جب کہ ہر شعبے میں برابر کی ترقی ہورہی ہے، کسانوں پر بھی خصوصی توجہ ہے جن کے لئے حال ہی میں بڑے پیکج کا اعلان کیا ہے لیکن ناتجربہ کار سیاستدانوں نے کسان پیکج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post چوہدری فخر الزمان کا برمنگھم ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کی تصویری جھلکیاں
Next Post ترکی میں حکومت مخالف امن ریلی کے قریب 2 بم دھماکوں میں 86 افراد ہلاک
Turkey Bombings

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.