counter easy hit

سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ کو شاندار 35 سالہ خدمات پر “ڈپلومیٹک میڈیا ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا

ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان کی طرف سے پاکستانی وزارت خارجہ میں تعینات سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ کو انکی شاندار 35 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے پر “ڈپلومیٹک میڈیا ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا ہے

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) محترمہ تہمینہ جنجوعہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جو اس بڑے منصب پر فائز رہیں سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ 14 اپریل کو اپنی مدت ملازمت مکمّل کر کے ریٹائر ہو رہی ہیں انہیں یہ اعزاز ڈپلومیٹک کارسپانڈنٹس فورم پاکستان کے بانی صدر اصغر علی مبارک اور سکریٹری سید محمد یاسین ھاشمی نے اسلام آباد میں پیش کیا۔ تقریب میں اسلام آباد میں تعینات سفرا / ڈپلومیٹک کور کی شخصیات موجود تھیں ڈپلومیٹک میڈیا ایکسی لینس ایوارڈ محترمہ تہمینہ جنجوعہ کی بے مثال خدمات پر پیش کیا گیا