counter easy hit

ننکانہ لیسکو واپڈا کے SDOاور لائن سپر ٹنڈ نٹ کی من مانیاں عروج پر صارفین سراپا احتجاج

SDO of Wapda

SDO of Wapda

ننکانہ صاحب(نمائندہ یس اردوسے) ننکانہ لیسکو واپڈا کے SDOاور لائن سپر ٹنڈ نٹ کی من مانیاں عروج پر صارفین سراپا احتجاج، ہزاروں روپے کی ادائیگی کے باوجود عملہ بغیر تار کے میٹر ہاتھوں میں تھمانے لگا صارفین مہنگی تار اپنی جیب سے خریدنے پر مجبور اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا سٹی و رورل سب ڈویژن ننکانہ لائن سپر ٹنڈنٹ نے اپنی اجارہ داری قائم رکھتے ہوئے بجلی کے نئے کنکشن حاصل کرنیوالے صارفین کی فائل پاس کرنے کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور نئے کنکشن لگانے کیلئے تار کے ریٹ الگ مقرر کیے ہوئے ہیں صارفین نے عوامی پریس کلب ننکانہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں محکمہ واپڈا ڈیمانڈ نوٹس ایشو کرتے ہوئے تار کی رقم ڈیمانڈ نوٹس میں ڈال لیتا اور صارفین تار کی قیمت بھی ادا کردیتا ہے مگر ننکانہ سب ڈویژن کا کرپٹ لائن سپرٹنڈنٹ کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا صارفین کو تار کے بغیر میٹر ہاتھ میں تھما دیتا ہے صارفین سے کہتا ہے کہ محکمہ ہمیں تار نہیں دیتا آپ بازار سے تار خرید لیں اور صارفین کے اسرار پر کہتا ہے کہ بازار کے ریٹ پر میں آپ کو تار مہیا کر دیتا ہوں عوام کو سرکاری تار چند سینکڑوں روپے کے عوض فروخت کرنا اس کا وطیرہ بن چکا ہے صارفین کا مزید یہ کہناہے کہ میٹر انسٹال کرنیوالے لائن مین بھی جب میٹر لگانے کیلئے گھر پہنچتے ہیں تو ان کی فیس 500سے 1000روپے تک الگ ہے جسے وہ مراثیوں کی طرح مبارکبادی کہہ کر وصولتے ہیں نہ دینے پر میٹر کو خراب کرنے یا اتار کر واپس لیجانے کی دھمکی دی جاتی ہے ہم ایس ڈی او اور ایکسئین ننکانہ کے علم میں یہ بات لا چکے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی صارفین نے اعلیٰ حکام سے ایس ڈی او اور لائن سپرٹنڈنٹ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔