counter easy hit

بڑھاپے سے بچنے کیلیے سائنسدانوں نے ایسی چیز متعارف کروادی کہ سب دنگ رہ گئے۔۔۔

لندن (ویب ڈیسک)سائنسدان ہمیشہ سے ہی اپنی کارگردگی میں ناقابل یقین رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نےبڑھاپے یا بڑھاپے کی بیماریوں سے بچانے والی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ تحقیق کےمطابق ایزیتھرومائیسن نامی اینٹی بائیوٹک انسانی جسم میں موجود ناکارہ سیل ختم کر کے نئے صحت مند سیل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ برطانیہ کی سیلفرڈ

یونیورسٹی میں کی جانےوالی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نامی اینٹی بائیوٹک بڑھاپے کی اثرات کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔اس انقلابی ڈرگ کے ذریعے انسانی جسم میں پرانے اور ناکارہ سیلز کوختم کرکے نئے اورصحت مندسیلزپیدا کیے جاسکتے ہیں۔ تحقیق کےمطابق ضعیف سیلز ہی، کینسر، دل کے امراض اور ڈیمینشیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، تاہم نئی اینٹی بائیوٹک سے پرانے سیلز ختم کرکے بڑھاپے کے اثرات ختم کیے جاسکتے ہیں۔