counter easy hit

شارخ خان اپنی فلم ‘‘زیرو’’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پھر ۔۔ کنگ خان اب کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تشویشناک خبر آ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)شارخ خان آج کل اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے تاہم آج وہ سیٹ پر موجود تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں وہ محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق آگ بھڑکنے کے فوری بعد کنگ خان سمیت تمام افراد کو سیٹ سے بحفاظت نکال لیا گیاجبکہ فائربریگیڈ کا عملہ بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔آگ لگنے کی خبر ملتے ہی متعلقہ پولیس فلم کے سیٹ پر پہنچ گئی ۔
پولیس کا کہناہے کہ آگ لگنے کی مستند وجہ تو ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم یہ شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی ہو گی ۔شارخ خان سمیت فلم کا تمام عملہ محفوظ ہے ۔
شارخ خان کی فلم آئندہ ماہ 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردا ر ادا کر رہی ہیں