counter easy hit

سائنس فکشن فلم’ریزیڈنٹ ایول،دی فائنل چیپٹر‘کاٹریلر آگیا

Science fiction was flm'ryzydnt Evil, The Final cyptr'katrylr

Science fiction was flm’ryzydnt Evil, The Final cyptr’katrylr

خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن ہارر فلم سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کی آخری فلم’ریزیڈنٹ ایول،دی فائنل چیپٹر‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارپال اینڈریوسن کی یہ فلم ’ریزیڈنٹ ایول‘سلسلے کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر خطرناک وائرس کا شکار ہونیوالے افراد کے گِرد گھوم رہی ہے۔

جو انفیکشن سے محفوظ افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر تْل جاتے ہیں، جبکہ راستے کی رکاوٹ بننے والے افراد کو جان سے مار دیتے ہیں۔

جیریمی بولٹ، رابرٹ کلزر اور پال اینڈرسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مشہورِ زمانہ اداکارہ مِلا جو ووِچ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گی ۔ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شان رابرٹس، علی لارٹر، روبی روز، ایئن گلین اورولیئم لیوی شامل ہیں۔

ایکشن ایڈونچر اور دہشت سے بھرپور ئی سائنس فکشن فلم اسکرین جیمز پروڈکشن کے تحت رواں سال23دسمبر کو جاپان، جبکہ آئندہ سال27جنوری کوامریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website