counter easy hit

انگلینڈ نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں21رنز سے شکست دیدی

England beat Bangladesh won by 21 runs in first ODI

England beat Bangladesh won by 21 runs in first ODI

انگلینڈ نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ون ڈے میں21رنز سے ہرادیا ہے۔بنگلادیشی اوپنر عمر القیس کی سنچری بھی ان کے کام نہ آسکی۔ تین میچز کی سریز میں انگلینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 309 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس نے 101 رنزبنائے اور کپتان جوز بٹلر 63 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹسمینوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ اوپنر عمر القیس نے انگلش بولرز کا جم کر مقابلہ کیا۔انہوں نے چھٹی وکٹ پر شکیب الحسن کے ساتھ ملکر 118 رنز کی شراکت بنائی۔

ایک موقع پر بنگلادیش کے 271 رنز پر پانچ کھلاڑی آوٹ تھے، لیکن شکسیب الحسن کے 79 رنز پر آوٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم 288رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

عمر القیس کی سنچری بھی بنگلادیش کو شکست سے نہ بچا سکی، جبکہ جیک بال نے پانچ اور عادل رشید نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جیک بال انگلش ٹیم کی جانب سے 5 شکار کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے وہ اپنا پہلاایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website