counter easy hit

سائنس فکشن ایڈونچر فلم انسرجنٹ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

Insurgente

Insurgente

نیویارک (یس ڈیسک) بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم ڈائی ورجنٹ کے سیکیوئل انسرجنٹ” کا نیا ر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سے ایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے۔

غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں جنکے علاوہ تھیو جیمز، زوئے کریوٹز، کیٹ وِنلسیلٹ، نومی واٹس، میگی کیواور اینزل ایلگورٹ اپنے سابقہ کردار میں جلوۂ گر ہونگے۔ ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور اس سنسنی خیز فلم کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 20 مارچ کوسنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔