counter easy hit

فلم کوئین اور حیدر نے فلم فیئر کا میلہ لوٹ لیا

Filmfare Award

Filmfare Award

ممبئی (یس ڈیسک) بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ، فلم فیئر میں بالی ووڈ کی فلم کوئین اور حیدر نے میلہ لوٹ لیا۔ بھارت کے شہر ممبئی میں سب سے فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب ہوئی۔ کنگنا رناوت کی فلم کوئین نے بہترین فلم کے ساتھ ساتھ 6 مختلف کیٹیگریز کے ایوارڈز اپنے نام کئے۔

وشال بھردواج کی فلم حیدر نے پانچ کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کی شاہد کپور کو حیدر میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ بہترین اداکارہ کیلئے کنگنا نے سب کو پیچھے چھوڑا۔ پاکستانی اداکار فواد خان نئے اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔