counter easy hit

سعودی صحافی کے قتل پرگرفتاریاں شروع ۔۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد کے حوالے سے بری خبر آگئی

استنبول(ویب ڈیسک) سعودی صحافی کے قتل پر گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،، ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں،، عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے،
جمال خآشقجی کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،، ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے، احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے جبکہ قحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے،، سعودی عرب کی جانب سے خاشقجی کے اپنے سفارت خانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کردیا گیا تھا،، دوسری جانب امریکی وزیردفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میںکہناہےکہ جمال خاشقجی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں ۔ جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کےلیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔