counter easy hit

بریکنگ نیوز: بڑے ملک میں حالیہ انتخابات کے نتائج کالعدم قرار ۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخابات کا حکم

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں ہوئے پارلیمانی انتخابی نتائج غیر مؤثر قرار دے دیئے گئے ہیں،، الیکشن کمیشن نے اگلے حکم تک نتائج نہ ماننے کا اعلان کر دیا ہے ،، جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ،، یہ انتخابات بہت اہم سمجھے جا رہے تھے،، افغان میڈیا کے مطابق افغان الیکٹورل کمپلین کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی وجوہات کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ہوئی ووٹنگ کے نتائج کالعدم قرار دیئے گئے ہیں،، اور اگلا حکم آنے تک نتائج کو تسلیم نہ کیا جائے ،، ممکن ہے کہ دوبارہ انتخابات کروانے پڑیں،، ترجمان افغان الیکٹورل کمپلین کمیشن کی جانب سے فی الحال اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں،،واضح رہے کہ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوئے تھے،، اور یہ الیکشن بہت خاص سمجھے جا رہے تھے،،