counter easy hit

سعودی عرب اور یمن تنازع کے حل کی ضرورت ہے: سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں جماعت اسلامی کی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے قومی مفادات وابستہ ہیں لیکن سعودی عرب اور یمن کی لڑائی میں کودنے سے اسرائیل کو فائدہ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی اس لڑائی میں اپنا مصالحتی کردار ادا کریں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے ابھی تک اس سلسلے میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا تاہم انھوں نے اس تنا زع کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔