counter easy hit

آصف زرداری کو بل گیٹس کا فون، سندھ میں انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے پر گفتگو

Asif Ali Zardari and Bill Gates

Asif Ali Zardari and Bill Gates

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدرآصف زرداری سے بل گیٹس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سندھ میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق بات چیت کی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبہ سندھ میں پولیوکے خاتمے کے لیے مہم کو کامیاب بنانے سے متعلق بات چیت کی۔

جب کہ اس موقع پر آصف زرداری نے بل گیٹس کو بتایاکہ 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت نے پولیوکے خاتمے کی زبردست مہم چلائی۔