counter easy hit

سعودی عرب میں سینما گھر کا منصوبہ ، حکام نے خبر من گھڑت قرار دے دی

Saudi Arabia plans to cinema, given that officials

Saudi Arabia plans to cinema, given that officials

سعودی عرب نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پہلا مووی تھیٹر یا سینما گھر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔
ریاض ( یس اُردو نیوز) اتوار کے روز ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ سعودی سینما کمیشن نے ریاض میں سینما گھر بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ کوئی ڈیل کی ہے ، اور یہ سینما اسلامی روایات اور قومی اقدار کی عکاسی کا حامل ہو گا ۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کی تیاری سے قبل اس طرح کے پراجیکٹس کے نفع اور نقصان کے بارے اور معاشرے پر اثرات وغیرہ کا گہرا مطالعہ کیا گیا تھا ۔
گزشتہ اگست میں سعودی عرب پروڈیوسرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار فہد التمیمی نے کہا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو اس طرح کے سینما گھر کی تشکیل کو روکتا ہو ۔ تا ہم اب سعودی حکام نے اس طرح کے کسی منصوبے کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے ۔