counter easy hit

دنیا بھر میں کرسمس منانے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری

 Christmas around the world

Christmas around the world

تیوبا کرسمس کے موقع پر سینکڑوں افراد کی شرکت ، لوگوں نے گیت گا کر اور بینڈ بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا
نیویارک (یس اُردو نیوز ) رنگ برنگے ملبوسات ، مسکراتے چہرے ، خوشیوں کی چہل پہل ، دنیا بھر میں کرسمس کے حوالے سے منفرد انداز میں تیاریاں جاری ہیں ۔کرسمس کے حوالے سے نیویارک میں بھی دلچسپ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ کرسمس کی آمد آمد ہے ، نیویارک میں “Tuba Christmas ” کے سالانہ موقع پر ملک بھر سے سینکڑوں افراد شرکت کی ۔موسیقی اور جگمگاتے کرسمس ٹری کے ساتھ لوگوں نے ایک خوبصورت دن منایا ۔ لوگTuba musicians کے ہمراہ گیت گاتے ، بینڈ بجاتے اور خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔
اس موقع پر بعض افراد نے سانتا کلاز کے ہمراہ ہرن کا لباس پہنے پیڈل بورڈنگ کرتے ہوئے شرکت کی ۔ امریکہ میں نیویارک کے علاوہ ریاست کلیولینڈ ، اوہایو, میں بھی سانتا کلاز کا روپ دھارے مختلف افراد نے واٹر سیکئنگ کرتے ہوئے لوگوں سے داد حاصل کی ۔