counter easy hit

سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،4برطانوی زائرین جاں بحق

سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 برطانوی زائرین جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

Saudi Arabia kills 4 British visitorsمیڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ مغربی مکہ کے قریب الاخلاص کے علاقے میں پیش آیا جب مدینہ منورہ سے مکہ جاتے ہوئے زائرین کی بس آئل ٹینکر سے جاٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں زائرین بس کو آگ لگ گئی۔

برطانوی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے 4 برطانوی شہری اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔