yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سعودی عرب کی سالمیت پر پاکستان کا واضح پیغام

Yes 1 Webmaster January 13, 2016 1 min read
Muhammad Bin Salman with Nawaz Sharif
Share this:
Prince Mohammed bin Salman with Raheel Sharif
Prince Mohammed bin Salman with Raheel Sharif

تحریر: محمد شاہد محمود
پاکستان کی اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان انتہائی سخت جواب دیگا۔ سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود نے وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کیساتھ ملاقاتیں کیں۔ سعودی نائب ولی عہد مختصر دورے پر پاکستان پہنچے، تو نور خان ائر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز نے انکا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر دفاع ائر پورٹ سے سیدھے جی ایچ کیو پہنچے ، جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دوسرے اعلیٰ عسکری حکام نے انکااستقبال، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سعودی وزیردفاع وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے شہزادہ محمدبن سلمان کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خود مختاری کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اپنے سعودی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہونگے ، مسلم ممالک کے درمیان پْرامن مذاکرات اور مصالحت کے ذریعے اختلافات ختم کروانے کیلئے پاکستان ہمیشہ سے اپنی خدمات پیش کرتا آیا ہے۔

دہشت گردی و عسکریت پسندی کے خلاف ہم خیال مسلم ممالک کے اتحاد کے قیام کا خیرمقدم جبکہ انسداد دہشت گردی و انتہا پسندی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام سعودی عوام اور خادم الحرمین الشریفین کا بہت احترام اور تکریم کرتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام تاریخی، ثقافتی اور اسلامی بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے ایران سعودی تعلقات کے تناظر میں او آئی سی ممالک کے درمیان بھائی چارے کی پالیسی پر کاربند رہنے اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات بات چیت اور مصالحت سے دور کرنے کیلئے پاکستان کی خدمات فراہم کرنے کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اورایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اسلامی ممالک کو کردار ادا کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں سفارتی وسائل استعمال کئے جائیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے خاص طور پر دفاع، سلامتی، دہشتگردی کیخلاف جنگ، سرمایہ کاری اور سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی نائب ولی عہد نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بہادری سے کوششوں خصوصاً آپریشن ضرب عضب کو سراہا۔ اس موقع پر سعودی شہزادے کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی کوششوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ اتفاق پایا گیا کہ دہشت گردی و انتہا پسندی کے مشترکہ دشمن کو شکست دینے کیلئے دونوں ملک ملکر جدوجہد کرینگے۔ سعودی وزیر دفاع نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

Muhammad Bin Salman with Nawaz Sharif
Muhammad Bin Salman with Nawaz Sharif

اس دوران پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کوکسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کا جواب بہت سخت ہوگا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی شعبے میں تعاون سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب اورخلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے دیگر رکن ممالک سے قریبی و برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ پاکستان ان ملکوں کی سیکیورٹی کوبہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ بہت ہی قابل اعتماد فوجی تعلقات ہیں جبکہ سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی کوکوئی بھی خطرہ ہوا تو پاکستان کاردعمل بہت سخت ہوگا۔ سعودی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فورسزکی کامیابیوں اور علاقائی استحکام کیلئے انکی کوششوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے تمام ترمعاملات پرپاکستانی موقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں دفاعی تعاون کے حوالے سے تمام دوطرفہ امور اوردہشت گردی کیخلاف سعودی قیادت میں بننے والے 34 ملکی اتحاد سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پاکستان نے 34 ملکی فوجی اتحاد کے 4شعبوں میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ ان شعبوں میں انٹیلی جنس شیئرنگ، دہشتگردی کیخلاف جنگ کے تجربات سے آگاہی، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ضروری تربیت اور ہتھیاروں کی فراہمی شامل ہے۔ پاکستان کا سول اور ملٹری وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کریگا، جس دوران دہشت گردی کیخلاف 34 ملکی اتحاد پر بات چیت ہو گی۔ رواں سال دونوں ملکوں کی مشترکہ مشقیں پاکستان میں ہونگی، جن میں سعودی افواج کے جوانوں کو تربیت دی جائیگی،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود رواں ماہ ہی سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ سعودی عرب نے ایران کیساتھ مفاہمت کے حوالے سے پاکستان کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا۔

Pakistan and Saudi Arabia
Pakistan and Saudi Arabia

سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی وفوجی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ تعلقات کی بحالی سے قبل اعتماد کی بحالی ضروری ہے ، کیونکہ سعودی سفارت خانے پر حملہ کرکے ایران اپنا اعتماد کھو چکا ہے ، ایران کی جانب سے آئندہ شر انگیزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے اور اس یقین دہانی تک تعلقات کی بحالی ممکن نہیں۔خلیج تعاون کونسل نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنے کیلئے سعودی عرب کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا 42 واں سالانہ اجلاس قاہرہ میں ہوا، جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حملوں کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عرب لیگ کے رکن ممالک عرب ممالک کے اندرونی معاملات اور امور میں مداخلت کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایران کی سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں مداخلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ مداخلت سے علاقائی استحکام خطرے سے دوچار ہو گیا ہے ، مداخلت اور اشتعال انگیز پالیسی تمام خلیجی ممالک کے لیے یکساں باعث تشویش ہے ،اعلامیے میں بین الاقوامی برادری سے کہا گیا ہے کہ وہ سفارتی مشنز پر حملوں کو روکنے کیلئے ایران پر دباؤ بڑھائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

دہشتگردی کے خلاف کئے گئے سعودی اقدامات اور سعودی عدالتی نظام کی سالمیت اور استحکام کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ تعلقات کی بہتری کی گیند اب تہران کی کورٹ میں ہے ، ایران عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی سفارتی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنے کیلئے سعودی عرب ایران کے خلاف مزید دفاعی اقدامات کرے گا۔ ایران کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنا پہلا قدم ہے ، ایران نے دہشت گردوں کی حمایت نہ چھوڑی تو اْسے اتحادی ملکوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایران پر زور دیا کہ وہ ہمسایوں کے ساتھ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق پیش آئے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، اور دہشتگردی کی حمایت کی بجائے اسے رد کرنے کی پالیسی اپنائے۔

Shahid Mehmood
Shahid Mehmood

تحریر: محمد شاہد محمود

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nadeem Ibrahim
Previous Post سچ لکھنے کی سزا، قبضہ مافیا کے خلاف خبروں کی اشاعت پر سینئر صحافی اغواء
Next Post شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال اور جنرل راحیل شریف سے ملاقات
Abubakar Memon President Pakistan business community Saudi Arabia

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.