counter easy hit

سعودی عرب: ڈکیتی میں ملوث گروہ گرفتار

سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے لوٹی گیا مال برآمد کرلیا۔

Saudi Arabia: gang arrested involved in robberyریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک مقامی کمپنی میںسیلز کا کام کرنے والے ہندوستانی نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ رات کے آخری پہر چند نامعلوم افراد اس کے میںگھر داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 20 لاکھ  ریال مالیت کے ہیرے ، 2 لاکھ ریال نقد ، 3 موبائل اور جواہرات کا مخصوص ترازولوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرنے کے بعد اپنے ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کر دی اور واردات کی سنگینی کے پیش نظر پولیس نے خفیہ اہلکار وں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جسے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاگیا۔

کمیٹی کو اطلاع ملی کہ ایک شخص خفیہ طور پر قیمتی جواہرات فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس پر پولیس نے اس کی نگرانی شروع کردی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے ڈکیتی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دیں، جن میں 2 مقامی ، 2 یمنی ، ایک ہندوستانی اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہے۔ پولیس اہلکاروں نے گروہ کے ٹھکانے پر چھا پہ مارکرمسروقہ سامان برآمد کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

دوران تفتیش ملزمان نے سابقہ کارروائیوں کا بھی اعتراف کیا اور بتایا کہ انہوں نے مقامی کمپنی کے ایک فلپائنی کارکن سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال لوٹے تھے جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج ہے۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان پر مقدمہ قائم کر کے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ریجنل پولیس کا کہنا ہے کہ مملکت میں قانون کے محافظ بیدار ہیں جو کسی بھی طرح امن عامہ کو تہہ و بالا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ مملکت میں قیام امن حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہمہ وقت مستعد ہیں۔