counter easy hit

محمود لودھی نے ایشین سینئر شطرنج چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمود لودھی نے ایشین سینئرشطرنج چیمپئن شپ جیت لی ، ایونٹ میں پاکستانی شاطر نے نو میں سے چھ میچز جیتے، صرف ایک میں شکست ہوئی۔

Mahmood Lodhi won the Asian Senior Chess Championshipنیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والی آٹھویں ایشن سینئر شطرنج چیمپئن شپ میں ایشیا اور اوشیانا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سوئس لیگ پر ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار محمود لودھی نے نو میچز کھیلے ، چھ میں فاتح رہے ، دو میچز ڈرا ہوئے جبکہ ایک میں انہیں ناکامی ہوئی اور انہوں نے سب سے زیادہ سات پوائنٹس حاصل کر کے ایشین سینئر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے جونسن دوسرے نمبر پر رہے۔