counter easy hit

بدلتا ہوا سعودی عرب : تاریخ میں پہلی بار ایسا کام شروع کر دیا کہ سعودی عوام بھی حیران رہ گئی

سعودی عرب( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کے میدان میں انقلاب کے بعد تعمیراتی شعبے میں بھی انقلابی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ سعودی عرب میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال کے نتیجے میں غیرمتوقع طورپر کم وقت میں کوئی عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے۔ حال ہی میں نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف 48 گھنٹوں کے دوران ایک مکان مکمل طورپر تعمیر کرلیا گیا۔انتہائی کم وقت میں مکان کی تعمیر کا یہ کارنامہ ‘بلڈنگ ٹیکنالوجی اینڈ موٹی ویشن انی شی ایٹیو’ کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔یہ اقدام ملک میں اعلی معیار کی تیز رفتار تعمیرات کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے وسائل اور قیمتی وقت کا تحفظ کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مملکت میں ہاؤسنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پرانحصار کرتے ہوئے روایتی تعمیراتی طریقوں سے جان چھڑانا ہے۔اڑتالیس گھنٹے میں مکان کی تعمیر کا کام’ کاٹیرا’ نامی ایک تعمیراتی فرام کی جانب سے کیا گیا۔ اتوار کے روز اس مکان پرکام شروع کیاگیا اور منگل کو اسے مکمل کرلیا گیا۔مکمل کی انتہائی کم وقت میں تعمیر کے بعد سعودی عرب کی اہم شخصیات نے اس کا وزٹ بھی کیا۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل، توانائی اور معدنی وسائل کے نائب وزیر انجینئر عبدالعزیز العبد الکریم، مقامی پیداواری کمیٹی اور اسپیشل سیکٹر کے چیئرمین فہد السکیت نے بھی مکان کا معائنہ کیا۔اس موقع پر تعمیراتی شعبے کے ماہرین نے اڑتالیس گھنٹے کے دوران تعمیر ہونے والے مکان کے بارے میں اعلی حکام کو بریفنگ دی۔ حکام نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکان کی تعمیر کو تعمیراتی شعبے میں انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے اس میں خدمات انجام دینے والوں کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل نے کہا غیر روایتی تعمیراتی طریقوں کا استعمال ملک میں تعمیراتی میدان میں ایک نئے انقلاب پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف تیز رفتار تعمیرات ممکن ہوئی ہیں بلکہ روایتی انداز میں بنائی جانے والی تعمیرات کی نسبت زیادہ دیر پا اور اعلی معیار کی ہیں۔