counter easy hit

سعودی عرب،سفری پابندیوں میں مئی 2021 تک توسیع

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 31 مارچ کے بجائے 17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے نیز ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کا شیٹول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب سفری پابندیاں پیر 17 مئی 2021 سے مکمل ختم کی جائیں گی۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ 2021 سے سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی‘۔سعودی اخبار کا کہنا ہے کہ ’سارے ملکوں میں کورونا وبا کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے۔ سعودی حکومت سفری پابندیاں ختم کرنے سے قبل ملک میں وائرس سے بچاؤ کا محفوظ ماحول بن جانے کے حوالے سے مطمئن تھی۔ صحت عامہ کے تحفظ کی خاطر سفری پابندیاں 31 مارچ 2021 سے نہیں اٹھائی جاسکتیں کیونکہ اس وقت تک ملک میں وائرس لگنے کا وہ ماحول برپا نہیں ہوگا جس کے لیے ہم کوشاں تھے۔‘

Saudi Arabia, extends, travel, ban, till, May, 2021

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website