counter easy hit

تھائی لینڈ کے عوام پاکستان میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکیں گے، پاک تھائی 70 سالہ سفارتی تعلقات کے تحت منعقدہ تقریب سے سفیر عاصم افتخار کاخطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سیاحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون میں اضافے کیلئے حکومت پاکستان نے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کی ہے۔ یہ بات تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر آن لائن سیمینار سے خطاب میں کہی۔ تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پروگرام کی ویڈیو شیئر کی۔ جس میں پاکستان میں موجود بدھ مذہب کی ثقافت کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ویڈیو میں سفارتی تعلقات کی 70سالہ تاریخ پر روشنی ڈالی گئ۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر عاصم افتخار اور سابق والی سوات میاں گل اورنگزیب کے صاحبزادے انجینئر میاں گل عدنان اورنگزیب نے تقریب کے اہتمام میں تعاون کرنے والے تھائی لینڈ کے نیشنل میوزیم کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ اور مقامی یونیورسٹی کے ارکان اور تقریب میں شریک سفارتکاروں اور تھائی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کیا۔ سفیر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ 2021 میں نئے سال کا پہلا موقع ہے کہ ہم 70 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان اچھے دوست ہیں اور ہمارے عوام کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر اچھی سٹریٹجک لوکیشن کے حامل ہیں اور جنوب مشرقی ایشیا کا گیٹ وے ہیں انھوں نے کہا کہ آسیان کے قیام سے پاکستان اور تھائی لینڈ قریب آئے۔ اس حوالے سے 1960 میں تھائی بادشاہ نے پاکستان کا دورہ کیا جوکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دونوں ممالک میں ہمارے سیکورٹی اور ڈیفنس کے شعبوں کے علاوہ تجارتی تعلقات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ عوامی رابطے بہت اہم ہیں اور خاطر خواہ طریقے سے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس میں مزید اضافہ کرناہے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کے بارے میں بات کی گئ یہ وہ چیز ہیں جو عام لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہے۔ ایسے مواقعوں پر توجہ کے ذریعے ہم اپنے لوگوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات بہت قدیم زمانے سے تعلق رکھتے ہیں جب بدھ ازم ایشیا میں پھیل رہا تھا۔ تھائی عوام جانتے ہیں کہ ٹیکسلا بدھ ازم کا مرکز رہا ہے اور ہم نے گندھارا اور انڈس ثقافت کا تحفظ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسکے علاوہ پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرنے والا ملک ہے ہمارے ہاں کرسچین، ہندو اور سکھ مذہب کے علاوہ دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات کا بھی تحفظ کیا جارہا ہے۔ جوکہ پاکستان کی بین الامذاہب ہم اؔٓہنگی کیلئے سنجیدگی سے کام کرنے کی علامت ہے۔ مختلف مذاہب کے لوگوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنل بدھ ازم آفس کا قیام اس کی ایک مثال ہے۔ جبکہ
گرینڈ گندھارا نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں نینشل میوزیم تھائی لینڈ کا تعاون بھی جاری ہے۔ ہم آپسی تعلقات میں اضافے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی شعبے کی یونیورسٹیاں طالبعلموں کو بہت سے مواقعے فراہم کر رہی ہیں۔ پاکستانیوں کیلئے تھائی لینڈ اہم سیاحتی مقام ہے اور پاکستان میں بھی سیاحت کیلئے بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔ جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہم نے تھائی باشندوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کی ہے۔ جیسے ہی وبا کے باعث سفری پابندیاں ختم ہونگی۔ تھائی باشندے پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ میں پاکستان کی بہت سی کمیونٹی موجود ہے خصوصاً تھائی پٹھان اس ملک کا اہم حصہ ہیں جو کہ کئی نسلوں سے یہاں آباد ہیں اور سیاست، تجارت، فورسز اور دوسرے شعبوں میں قابل فخر کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق والی سوات میاں گل ارونگزیب کے صاحبزادے انجینئر میاں گل عدنان اورنگزیب نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے دادا سابق والی سوات نے عظیم تھائی بادشاہ اور ملکہ کا پاکستان میں استقبال کیا تھا۔ انھوں نے گندھارا ثقافت کے قیام اور اسکی تاریخی اور افغانستان تاجکستان ارو پاکستان میں پھیلے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

https://www.facebook.com/FineArtsDept/videos/779567602655158/

Pakistan, Ambassador, in, Thailand, addressing, seminar, celebrating, 70-years, of, Pak, Thai ,diplomatic, relations

Follow live seminar celebrating 70 years of Pak Thai diplomatic relations – highlighting Buddhist heritage of Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website