counter easy hit

طورخم پر گیٹ کی تعمیر جاری رہے گی ، ہر حملے کا جواب دیا جائے گا: سرتاج عزیز

 Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے بارڈر مینجمنٹ کا نظام قائم کیے بغیر انتہا پسندی اور اسمگلنگ جیسے مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا
اسلام آباد (یس اُردو) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر پاکستانی علاقے میں گیٹ بنے گا ، حملہ ہوا تو جواب دیا جائے گا ۔ بارڈر مینجمنٹ کا نظام قائم کیے بغیر انتہا پسندی اور اسمگلنگ جیسے مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کو مئی میں بتا دیا تھا کہ یکم جون سے دستاویزات کے بغیر سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان طورخم پر گیٹ کی تعمیر سے کسی دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ۔ بارڈر مینجمنٹ کا نظام قائم کیے بغیر انتہا پسندی اور اسمگلنگ جیسے مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔ ان کا کہنا تھا سرحد پر دونوں جانب سے آمد و رفت دستاویزات کی مدد سے ہونی چاہیے۔مشیرخارجہ نے کہا کہ یہ گیٹ پاکستان اپنے علاقے میں سرحد سے تیس پینتیس میٹر اندر بنا رہا ہے ، کسی کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔