counter easy hit

امریکہ مطلب نکل جانے پرآنکھیں پھیرلیتاہے :چوہدری مبشر

Ch Mubashir

Ch Mubashir

پیرس(نمائندہ خصوصی) امریکہ اپنے مقصد کی بجاآوری کے لئے گلے لگاتاہے اورمطلب نکل جانے پرآنکھیں پھیرلیتاہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ امریکہ کوواشگاف الفاظ میں کہہ دیاجائے کہ وہ افغانستان میں زمینی کارروائی کے لئے بھارت سے رجوع کرے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سخت موقف اختیارکیاگیاتونیٹوسپلائی کی بحالی کی طرح امریکہ ایک بارپھرگھٹنے ٹیکنے پرمجبورہوجائے گااوراسکی بھارت سے قربتیں بھی کم ہوجائیں گی۔