yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سرفراز احمد کا ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ ۔۔۔۔وجہ کیا بنی یہ خبر ملاحظہ کریں

Web Editor December 8, 2018 1 min read
Sarfraz Ahmed's decision to leave the leadership ... see what the banners should see this news
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر شکست کے ذمے دار نہیں، کیونکہ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کی اپنی اپنی ذمے داریاں ضرور ہیں لیکن ساتھ ہی کھلاڑیوں کی بھی اپنی ذمے داری بنتی ہے۔
2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے میدانوں میں کھیلنی پڑیں اور اس دوران 8 سال تک پاکستان کو صحرائے عرب میں کسی بھی ہوم سیریز میں شکست نہیں ہوئی۔لیکن مصباح الحق کے قیادت چھوڑنے اور یونس خان کے ہمراہ ریٹائرمنٹ کے بعد سے قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس دوران یو اے ای میں ہونے والے 7 میچوں میں سے قومی ٹیم کو 4 میں شکست اور دو میں فتح نصیب ہوئی۔اس کی نسبت مصباح اور یونس کی موجودگی میں پاکستان نے عرب امارات میں 24 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 13 میں کامیابی سمیٹی اور اسے صرف 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے سبب سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر صورتحال اسی طرح چلتی رہی تو قیادت سے دستبرداری کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ مشکل ہے اور اگر میں اس مشکل دورے سے قبل یہ سب سوچتا ہوں تو یہ کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں غلطی کرتا ہوں یا اگر ٹیم میری وجہ سے ہارتی ہے تو یقیناً میں اس بارے میں ضرور سوچوں گا ۔
اور اگر کچھ مجھے سے بہتر انداز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر سکتا ہے تو اسے ہی یہ ذمے داری انجام دینی چاہیے۔سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے دونوں سینئر بلے بازوں اظہر علی اور اسد شفیق بھی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں بیٹنگ میں غیرمستقل مزاجی کے سبب تنقید کا سامنا ہے۔تاہم سرفراز نے دونوں سینئر بلے بازوں کو ڈراپ کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سینئر کھلاڑی ہیں لہٰذا انہیں ڈراپ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے سنچریاں اسکور کیں اور ہمیں مشکل سے نکالا۔تاہم قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے مستقل مزاجی سے بیٹنگ نہیں کی اور انہیں کین ولیمسن سے مثال لینی چاہیے جنہوں نے پوری سیریز میں عمدگی سے بیٹنگ کی لیکن اس کے برکس ہمارے بلے بازوں نے اگر ایک اننگز میں اچھی بیٹنگ کی تو اگلے اننگز میں ایسا نہ کر سکے.انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر شکست کے ذمے دار نہیں، کیونکہ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کی اپنی اپنی ذمے داریاں ضرور ہیں لیکن ساتھ ہی کھلاڑیوں کی بھی اپنی ذمے داری بنتی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں بیٹنگ یونٹ کی حیثیت سے مضبوط بننا ہوگا خصوصاً نئی گیند کھیلنے والی بیٹنگ جوڑی کو چاہیے کہ وہ توازن بنائے کیونکہ پانچویں دن بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
On the letter of Donaldermarp, Prime Minister Imran Khan also ordered his decision, to give directions
Previous Post ڈونلڈٹرمپ کے خط پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا، ہدایات جاری کردیں
Next Post عمران خان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ، این آر او کب اور کون دے گا ؟ وزیر خزانہ کے بھائی محمد زبیر عمر نے نیا شوشا چھوڑ دیا
Nothing in Imran Khan's hands, when and when NRO will give it?

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.