counter easy hit

سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی قیادت سونپنے کی تیاریاں

جمعے کی صبح چیف سلیکٹر انضمام الحق بند کمرے میں کئی میٹنگز اور اپنا مشن مکمل کرکے دبئی سے لاہور روانہ ہوگئے۔ مشن امپوسیبل میں مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنا اہم ترین فیصلہ ہوگا۔ ون ڈے کے بعد سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی بھی تیاریاں ہورہی ہیں۔

Sarfraz Ahmed prepares for handing over leadership test

Sarfraz Ahmed prepares for handing over leadership test

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کہتے ہیں کہ اظہر علی پر کوئی دبائو نہیں ڈالا گیا۔ مصباح نے دو سے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک پیج پر ہیں، اختلافات کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں اوپنر احمد شہزاد کی واپسی یقینی ہے۔ انہیں اظہر علی کی جگہ ون ڈے اوپنر کے طور پر کھلایا جائے گا۔ اظہر علی کے لئے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانا ناممکن ہے۔ جنگ کو پی سی بی کے حد درجہ مصدقہ ذرائع نے گذشتہ دو دن کے دوران دبئی میں ہونے والی میٹنگز کا احوال بتایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام نے انگلینڈ کی سیریز کے بعد اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا جو بیڑہ اٹھا یا تھا وہ کام چند ماہ بعد دبئی میں مکمل ہوا۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ ون ڈے ٹیم میں مس فٹ ہیں۔ شہریار خان نے دبئی میں نمائندہ جنگ کو بتایا کہ اظہر علی نے از خود قیادت چھوڑی ہے اور ٹیسٹ میچوں کی نائب کپتانی چھوڑنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ اپنی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کو دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان کئی میٹنگز ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے مکی آرتھر کو بتا دیا ہے کہ ہم ٹیسٹ میچوں کے لئے بھی نیا کپتان لانے چاہتے ہیں۔ شہریار خان کے مطابق مکی آرتھر بھی نئے کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن ٹیم کی تشکیل چاہتے ہیں۔ اسی دوران احمد شہزاد کے لئے مشکل وقت ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کی ٹیم میں واپسی کے لئے گرین سگنل مل گیا ہے، تاہم ان کا رویہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website