counter easy hit

سرفراز احمد ایک وہمی کپتان ہیں جو صرف ۔۔“فاسٹ باولر وہاب ریاض نے شائقین کو دلچسپ بات بتا دی

Sarfraz Ahmed is a captain who is just… ”Fast bowler Wahab Riaz told fans something interesting.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمد ایک وہمی کپتان ہیں۔نجی ٹی  وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کے دوران پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، کپتان سمیت کچھ کھلاڑی ایک جگہ بیٹھے تھے اور ہم دوسری جگہ اس دوران بابراعظم اور حارث سہیل کی بہترین شراکت داری قائم ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ جب بابر 99 پر پہنچا تو ہم اپنی جگہ سے اٹھ کر سرفراز کے پاس آ کر بیٹھ گئے اتنے میں اس نے دو اوورز میں بغیر کوئی رن بنائے کھیلے جس پر کپتان نے شور مچانا شروع کر دیا کہ تم نے جگہ کیوں تبدیل کی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اس دوران انکشاف کیا کہ موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے کرکٹ کریئرکے دوران اس طرح وہم رکھتے تھے۔وہاب ریاض نے بتایا کہ قومی ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی خوب کھاتے ہیں تاہم ٹریننگ بھی بھرپور کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی نیا کھلاڑی ٹیم میں آتا ہے تو ہم اسے بھرپور اعتماد دیتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم عمر اکمل اور احمد شہزاد ایک بار پھر ناکام رہے۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website