counter easy hit

مودی کو ایسے مرض میں مبتلا کریں گے جس کا اینٹی ڈاٹ صرف پاک فوج کے پاس ہے۔۔۔۔ تجزیہ کار سلمان غنی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Modi will suffer from a disease whose antidote is only with the Pak army ... Analyst Salman Ghani made a big claim

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ کشمیر میں کرفیوکی وجہ سے بھارت کو دفاعی محاذ پر جانا پڑاہے ، اب مودی دفاعی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو بار بار ایل او سی کے حوالے سے بات کررہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کشمیر میں کرفیوکی وجہ سے بھارت کو دفاعی محاذ پر جانا پڑاہے ، اب مودی دفاعی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ اس لئے عمران خان بات کرتے ہیں کہ پاکستان سے کسی کو ایل او سی کے پار نہیں جانا چاہئے ۔سلمان غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کشمیرکے حوالے سے سنجیدگی اختیار کی ہے ، وزیر اعظم کے باربار کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان اب اس صورتحال سے بچنے کیلئے کو ئی صورت پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن اس کا علاج بھی ہماری فوج کے پاس موجود ہے اورہماری افواج جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا پاکستان میں ہوا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارت میں اب مہاتما گاندھی بھی غدار ہوگئے ہیں۔ پونے دوارب انسانوں کے خطے میں اب گاندھی غدار ہوگئے ہیں اور مودی کابھی ائیر پور ٹ پر ویسے ہی استقبال ہوا ہے جیسے عمران خان کا ہوا ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی عدلیہ بھی کشمیر کے مسئلے پرتاریخ پہ تاریخ دیتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کیوں کہہ رہی ہے کہ یہ ہوا تو ہم پر الزام لگے گا تو اتنی بھی کمزوری کیا اور اتنی بھی بے بسی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنگ پہ نہیں جاناچاہئے مگر اتنی کمزوری کا اظہار بھی نہیں کرناچاہئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website