counter easy hit

پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ انتقال کر گئے

Sardar Sham Singh

Sardar Sham Singh

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سکھ مذہب کے معروف مذہبی رہنماء ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ انتقال کر گئے ،آخری رسومات میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق سمیت سکھ کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے معروف مذہبی رہنماء ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ انتقال کر گئے کی آخری رسومات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ادا کر دی گئیں ،آخری رسومات میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ،سیکرٹری شرائن خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل ،مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے کامرس سردار رمیشن سنگھ اروڑہ ،جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار گوپال سنگھ،ہیڈ گرنتھی گوردوارہ جنم استھان گیانی پریم سنگھ سمیت سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،سردار شام سنگھ کی ملکی اور سکھ کمیونٹی کے لئے خدمات کے اعتراف میں ان کی میت کو پاکستانی پر چم میں لپیٹ کر آخری رسومات کے لئے شمشان گھاٹ لایا گیا جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ان کی میت کو سلامی دی ۔سردار شام سنگھ کی عمر 85 سال تھی اور وہ ضلع ٹھٹھہ (سندھ ) میں پیدا ہوئے تھے ،انہوں نے ساری عمر سکھ مذہب کی خدمت اور تبلیغ میں گزار دی، ملکی اور سکھ کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ا نہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ،سردار گوپال سنگھ نے لواحقین میں بیوہ ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ،سردار شام سنگھ نے ساری عمر پاکستان سے محبت اور دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا سبق دیا تھا جس کی وجہ سے وہ نہ صرف سکھ کمیونٹی بلکہ دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کے نزدیک بھی قابل احترام سمجھے جاتے تھے ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے وزیر اعظم محمد نواز شریف جبکہ سردار رمیشن سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے سردار شام سنگھ کی وفات پر بیوہ اور بیٹے کے ساتھ اظہار افسوس کیا انہوں نے سردار شام سنگھ کی ملکی اور سکھ کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا ۔صدیق الفاروق اور سردار رمیشن سنگھ اروڑہ نے مرحوم کی میت پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پھولوں کے گلدستے رکھے