counter easy hit

سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز مہاجرین کشمیر کے علاقوں چڑیاؤلہ، ٹانڈہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا

Sardar Mohammad Azeem

Sardar Mohammad Azeem

گجرات(صغیراحمدقمر)پاکستان تحریک کے راہنما امیدوار برائے LA34 MLAجموں 5آزاد کشمیر سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز مہاجرین کشمیر کے علاقوں چڑیاؤلہ، ٹانڈہ ،ڈھکی ،چوہڑ چک، راجووال، ٹھٹھہ پور، کشمیر نگر سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا سردار محمد عظیم خان ایڈووکیٹ نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے حقوق دلوانے کی خاطر میدان عمل میں آیاہوں انشاء اللہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کی فلاح بہود کیلئے ہر وقت کوشاں ہوں ہارجیت کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ اپنے مہاجرین کشمیر سے وعدہ کرتاہوں کہ آپ لوگوں کو سیاسی شعبدہ بازوں کے چنگل سے بازیا ب کراؤں گا اور آپ کو میرا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔