counter easy hit

پریس کلب سرائے عالمگیر صحافیوں کے لئے ایک مثالی کردار ادا کرے گا،ڈاکٹر تصور حسین

Sarai Alamgir press club f Hussain

Sarai Alamgir press club f Hussain

سرائے عالمگیر ( نمائندہ یس اُردو ) تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر کی خوش قسمتی ہے جو جنرل الیکشن میں سینئر صحافی عمران رشید یاور اور سیئنر صحافی محمد الیاس شامی جیسے دانشور اہل علم لوگ پریس کلب کے الیکشن میں بطور جنرل سیکرٹری حصہ لے رہے ہیں، انشااللہ تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر صحافیوں کے لئے ایک مثالی کردار ادا کرے گا، کسی بھی جماعت میں الیکشن جموریت کا حُسن ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف کالم نویس و صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے اخباری بیان میں کیا اور کہا محمد الیاس شامی ہمارے گروپ کا حصہ ہے اس لئے میں سرائے عالم گیر کے تمام صحافیوں ، بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ووٹ محمد الیاس شامی کو دیا جائے، انہوں نے متفقہ طور پر نامزد ہونے والے ممتاز صحافی ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر جزبہ ڈاکٹر حاجی محمد خلیل کے مشاورتی فیصلوں کو سراہا اور بطور صدر پریس کلب سرائے عالمگیر غیر جانبداری کو خراجِ تحسین پیش کیا، آخر میں سینئر صحافی حاجی شوکت کی ساس صاحبہ کے لئے دُعا مغفرت اور گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا