counter easy hit

رواں ہفتہ سرائے عالمگیر لہولہان :اقدام خود کشی سمیت مختلف حادثات میں9افرادجابحق

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )رواں ہفتہ سرائے عالمگیر لہولہان :اقدام خود کشی سمیت مختلف حادثات میں9افرادجابحق عورت سمیت10 افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر میں رواں ہفتہ کے دوران سرائے عالمگیر نیا روڈ پر ٹرالے و موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں سمبلی کا رہائشی 45سالہ راجہ ظفر اقبال ولد راجہ سردار خاں خالق حقیقی سے جاملا ، سرائے عالمگیر جی ٹی روڈ پر تیزرفتار کار و موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد شہزاد جابحق جبکہ محمد عامر ،زوہیب علی زخمی ،رکھ پبی سرکار کھاریاں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں محمد اسلم سکنہ کھٹانہ جابحق جبکہ متوفی کا پوتا اور بہو شدید زخمی ،مہے کس برساتی نالہ میں محنت کش محمد اشرف کے جواں سالہ بیٹے ارشد علی ،شبیر احمد ،حمید اشرف ،محمد زین نہاتے تیز پانی میں بہہ جس کے نتیجہ میں 14سالہ محمد زین جابحق جبکہ باقی کو زندہ بچا لیا گیا ،دریائے جہلم میں کالا گجراں کے رہائشی 2کزن محمد عرفان ولد حاجی محمد فاروق ،زیشان ولد شوکت علی دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ،نہر اپر جہلم میں نہاتے ہوئے 2نوجوان محمد ثقلین ،محمد عمر ڈوب کر جابحق ہوگئے ، سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں حطار کا رہائشی مرزاافتخار عرف کالادریائے جہلم چک گھیاں کے مقام پر نہاتے ہوئے خونی لہروں کی نظر ہوگیا ،قریبی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 12گھنٹوں کی طویل کوشش کے بعد متوفی کی نعش کو دریا سے نکال لیا ،سرائے عالمگیر کے رہائشی محمد منشاء نے خود کو 30بورکا فائر کر زخمی کر لیا،پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے ملزم کیخلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا ۔