counter easy hit

سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی بائیوگرافی فلم ‘سنجو’ کا ٹیزر جاری

ممبئی: بالآخر بولی وڈ کے بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی بائیوگرافی فلم سنجو کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو کافی وقت سے انتظار تھا۔ فلم کے پہلے ٹیزر جاری کیے جانے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ختم ہوگئیں کہ فلم کا نام کیا ہو گا۔ اب تک فلم کے نام کی Sanjay's tutorial made on Sanjeet Dutt's life 'Sanjay' taser continuesبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب اسے سنجو کا نام دے کر اس کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ قریبا ڈیڑھ منٹ کے سنجو کے ٹیزر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی سنجے دت کو بھول جائے گا، کیوں کہ فلم میں رنبیر کپور حیرت انگیز طور پر بولی وڈ کے بابا کے دوسرے روپ کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ چہ مگوئیاں تو پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ سنجو کے لیے رنبیر کپور نے حیرت انگیز طور پر اپنے جسم میں تبدیلی لاکر خود کو سنجے دت کے روپ میں ڈھالا ہے، تاہم اب اس کی تصدیق بھی ہو گئی۔ پہلے ٹیزر میں سنجے دت کے مختلف روپ دکھائے گئے اور تقریبا ہر روپ میں رنبیر کپور چاکلیٹی ہیرو کے بجائے سنجو بابا کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔