counter easy hit

سانگلہ ہل:باراتیوں سے بھری کار نہر میں جاگری

Sangla Hill

Sangla Hill

سانگلہ ہل(میاں ضیاء المصطفٰے) ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہلکے دفترکے قریب باراتیوں سے بھری کار نہر میں گرنے سے دولہا کے بھائی سمیت چھ افراد کو زخمی حالت میں باہر نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے علاقہ نشاط آباد کے شمروز بلوچ کی بارات مڑھ بلوچاں کے شفاعت اللہ بلوچ کے گھر جارہی تھی راستے میں بارات میں شامل ایک کار جس میں دولہا کا بھائی قاسم بلوچ اس کے دوست نویداقبال،غلام مصطفٰے،محمد وقاص اور علی شیر وغیرہ سوار تھے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر نہر رکھ برانچ میں جا گری اور پانی میں ڈوب گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جس کے عملہ نے باراتیوں کو بچانے کیلئے فوری آپریشن شروع کردیا اور کار کے شیشے توڑ کر تمام افراد کو زندہ باہر نکال لیا تاہم ان کی ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز پانی میں بیہہ گئے تاحال کار کو نہر سے باہر نہیں نکالا جاسکا۔