counter easy hit

سانگلہ ہل:ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 8 افرادشدیدزخمی ۔ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا

Sangla Hill

Sangla Hill

سانگلہ ہل(میاں ضیاء المصطفٰے ) مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت آٹھ افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122 ننکانہ کے ورکرزنے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں تین افرادکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صفدرآبادروڈ پر پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل پھسل جانے سے نوجوان سرفراز،مانانوالہ روڈپراسلام آبادسٹاپ اور روڈ پر کیکرسٹاپ کے قریب چار موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں دو افرادحبیب اور ناصرشاہکوٹ تھانہ صدرکے قریب تیزرفتارکارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارفوزیہ بی بی اور شاہکوٹ شیخوپورہ روڈپر مادھا سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے چارنوجوان عامر،شفقت،راشداورقاسم شدیدزخمی ہوگئے تمام زخمیوں کی ہسپتالوں میں طبی امدادجاری ہے۔