counter easy hit

دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی ایک بزدلانہ کاروائی ہے،چودھری اظہر حسین سندھیلہ

 Azhar Hussain Sandila

Azhar Hussain Sandila

ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر چودھری اظہر حسین سندھیلہ نے لاہور کے گلشن پارک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی ایک بزدلانہ کاروائی ہے ایسے گھناؤنے فعل قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ،پارک پر حملہ امن اور انسانیت پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ وہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے