counter easy hit

صحافتی تقدس کو پامال کرنے والوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں, صغیر راٹھور

Sanctity of journalists

Sanctity of journalists

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)ٹکی گرم نہ ڈھول ڈمکہ: صحافتی تقدس کو پامال کرنے والوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں دوسروں کو انصاف دلانے کے دعویدار خود خالی ذہن اور ضمیر ہیں صحافت چھوڑیں یا پرانے کام ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی صغیر راٹھور نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سیاستدان ہوں یا صحافی متلقہ شعبے کاتقدس اخترام ہر ایک پر واجب ہے لیکن یہ اُسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنا کام ایمانداری سے کریں اپنے قلم اور ضمیر کو زندہ رکھ کر ہمیشہ جھوٹ کی نفی اور سچ کا ساتھ دیں ہمارا مثبت کردار اورکام دوسروں کو شعبے کا اخترام کرنے پر مجبور کردے گا لیکن بدقسمتی سے ہمارے سینئرز کی غلطیوں نے نان ٹکی اور ڈھولکی بازوں کو راہ بنانے کا موقع دیا جو صحافی تو بن گیے لیکن صحافتی تقدس کیاہے تاحال ان کو معلوم نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی ڈیروں کی چاکری کو صحافت کا نام دے کر شعبے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں میں ایسے عناصر کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں انہوں نے کہاکہ سرائے عالمگیر میں صحافی برادری سرپرست اعلی راجہ محمد انور کی زیر قیادت متحد و منظم ہے ذاتی مفاد کے لیے اس میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا وہ اپنی منفی حرکتوں سے باز آجائیں۔