counter easy hit

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا انعام ، کرکٹ سٹیڈیم ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب

Sammy Cricket Stadium

Sammy Cricket Stadium

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی فاتح کالی آندھی پر انعام واکرام کی بارش جاری ہے، سینٹ لوسیا کے بیوسجار اسٹیڈیم کا نام اب ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہو گا
سینٹ لوسیا (یس اُردو) سینٹ لوسیا حکومت نے بیوسجار کرکٹ سٹیڈیم کپتان ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کر دیا ، فاتح ٹیم کے اوپنر جانسن چارلس کے بھی وارے نیارے ہو گئے ۔ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی فاتح کالی آندھی پر انعام واکرام کی بارش جاری ہے، کپتان ڈیرن سیمی کے نام سے کرکٹ سٹیڈیم منسوب کر دیا گیا ۔ سینٹ لوسیا کے بیوسجار اسٹیڈیم کا نام اب ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ہو گا ۔ڈیرن سیمی سینٹ لوسیا سے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں ، ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ایک سو سترہ رنز بنانے والے جانسن چارلس کے بھی وارے نیارے ہو گئے ۔ سٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ اوپنر کے نام سے منسوب کر دیا گیا ۔ سینٹ لوسیا حکومت نے ڈیرن سیمی اور جانسن چارلس کو پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔