counter easy hit

عامر خان کا 6 ماہ میں تیرہ کلو وزن کم

Khan least

Khan least

مسٹر پرفیکشنسٹ نے پہلے فلم دنگل کے لیے نوے کلو تک وزن بڑھایا اور پھر اسی فلم میں نئی لُک کے لیے چھ ماہ میں تیرہ کلو وزن کم کر لیا
ممبئی (یس اُردو) بالی وڈ اداکار عامر خان نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں ، فلم دنگل کے لیے پہلے وزن نوے کلو تک بڑھایا اور اب اسی فلم میں تیرہ کلو وزن کم کیا ، بارہ کلو مزید گھٹائیں گے ۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے پہلے فلم “دنگل” کے لیے نوے کلو تک وزن بڑھایا اور پھر اسی فلم میں نئی لُک کے لیے چھ ماہ میں تیرہ کلو وزن کم کر لیا ، عامر خان مزید بارہ کلو وزن کم کریں گے جس کے لیے انہوں نے سخت ڈائیٹنگ کے ساتھ ورزش کو معمول بنایا ہے ۔اداکار فلم دنگل میں پہلوان کا کردار کر رہے ہیں ، اسپورٹس فلم 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی